ہفتہ، 11 جنوری، 2014

Aala-e-Yaksui (آلۂ یکسوئی)

ایک ایسا آلہ جو انسان کے اندر غیب میں دیکھنے والی نگاہ کو متحرک کرکے ماورائی دنیا کو سامنے لے آتا ہے۔
 جوخیالات کوکنٹرول کرکے نگاہ کو ایک نقطے پرمرکوز کردیتی ہے۔ جس سے انسان کے اندر یکسوئی پیدا ہو جاتی ہے۔

 انسانی زندگی پانچ حواسوں میں سفرکررہی ہے۔ یہ پانچ حواس سننا ، دیکھنا،چھونا اور سونگھنا ہیں۔ یہ پانچ حواس قدرت نے متوازن مقداروں میں پیدا کئے ہیں۔ انسانی جسم کے اندر سب سے زیادہ اہم اس کادماغ ہے۔ یہ دماغ تقریباً دوکھرب خلیوں پرمشتمل ہے۔ ان دوکھرب خلیوں سے تمام اعصاب کاتعلق ہے اور تمام اعصاب پران کااثر پڑتاہے۔ دماغ جس طرز پرقائم ہے ماہرین روحانیت کی ریسرچ کے مطابق وہ سب کا سب روشنی ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے ہم مستقل برقی رو میں گھرے ہوئے ہیں۔ یہ برقی رو دماغی خلیوں کے تصرف سے باہرآتی ہے تو طرح طرح کے رنگوں کاجال ہماری آنکھوں کے سامنے آتا ہے ۔ روشنی کے یہی رنگ ہمارے اندر حس پیدا کرتے ہیں۔ ہمارے ارد گرد بہت سی آوازیں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کے قطر بہت چھوٹے اور بہت بڑے ہوتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ بیس سائیکل فی سکینڈ کی فریکوئنسی سے نیچے کی آوازیں آدمی نہیں سن سکتا اور اسی طرح بیس ہزار سائیکل فی سیکنڈ کی فریکوئنسی سے زیادہ کی آوازیں بھی آدمی نہیں سن سکتا۔ البتہ بیس سائیکل فی سیکنڈ کی فریکوئنسی سے نیچے کی آوازیں برقی رو کے ذریعے سنی جاسکتی ہیں اور بیس ہزار سائیکل فی سکینڈ کی فریکوئنسی سے اوپر کی آوازیں بھی برقی رو کے بغیر سننا ممکن نہیں۔ آنکھ کے پرد وں پر جوعمل ہوتا ہے، وہ خلیوں کے اندر بہنے والی رو سے بنتا ہے۔ چنانچہ بصارت میں کام آنے والی برقی رو یا روشنیوں کا بہائو ظاہر حواس سے زیادہ ہو جائے یا کسی برقی آلے کی مدد سے یہ بہائو معمول سے تیز کردیا جائے توغیرمرئی چیزیں نظرآنے لگتی ہیں۔ سماعت اور بصارت کی حس میں آپ کا ایک تعلق ہے۔ جس روکا ہجوم کانوں کی طرف ہوتا ہے توہم آوازیں سننے لگتے ہیں۔ اور جب یہ ہجوم آنکھوں کی طرف منتقل ہوتاہے توہم دیکھنے لگتے ہیں۔ روحانی سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ آسمان اور زمین کے اندر جو کچھ ہے وہ سب روشنی ہے۔ کائنات کا کوئی ذرہ ایسا نہیں ہے جو روشنی کے ہالے میں بند نہ ہو۔ روشنی کی الگ الگ مقداریں ہیں۔ اور یہ الگ الگ مقداریں ہی انفرادیت پیدا کرتی ہیں۔ روشنی جب دماغ کے اوپر نزول کرکے بکھرتی ہے تو اس میں رنگ پیدا ہوجاتے ہیں۔ رنگوں کی لہریں ہر تخلیق میں وولٹیج کاکام کرتی ہیں۔ کوئی انسان سنکھیا کھاکراس لیے مرجاتا ہے کہ سنکھیا کے اندر کام کرنے والی برقی نظام کاوولٹیج انسان کے اندر کام کرنے والے وولٹیج سے زیادہ ہوتاہے۔ انسانی زندگی دو حواسوں پرمنقسم ہے۔ رات کے حواس اور دن کے حواس ۔ رات کے حواس دن کے حواس کی نسبت زیادہ ترقی یافتہ اور گہرے ہوتے ہیں۔ رات کے حواس میں ہمارے ذہن کی رفتار بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔ اتنی زیادہ تیز کہ فاصلے معدوم ہوجاتے ہیں۔ یہ بات ہر فرد کے تجربے میں ہے کہ وہ خواب کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے لیے سفر نہیں کرتا جب کہ دن کے حواس میں فاصلے اور وقت کے اندر سفر کرنا، انسان کی ایک مجبوری ہے۔ جو حواس زمان ومکان سے آزاد ہو کرکام کرتے ہیں ان کو بیداری میں متحرک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم مراقبہ کریں۔ روحانی سانئس دان سوسالوں سے مراقبہ کے عمل پرکار بند ہیں۔ لیکن موجودہ دور میں جب کہ انسان کی مصروفیت بہت بڑھ گئی ہے اور وقت کم ہو گیا ہے ، طویل ریاضت کرنا ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ روحانی سائنس دان اس عمل پرریسرچ کرتے رہے ہیں کہ روشنیوں اور لہروں کی اس تھیوری کے نتیجے میں جو حقیقت سامنے آتی ہے، اس کے مطابق ایک ایسی ڈیوائس تیارکی جائے جو کہ سالہا سال کی ریاضت اورمجاہدے کی مدت کو کم سے کم کردے۔ اس کوشش اور تلاش میں دن رات مہینے اور سال گزرتے رہے اور بالآخر مابعد النفسیات کے ماہرین کامیاب ہو گے۔ ہمارے ’’ ادارہ دارالعمل چشتیہ،پاکستان ‘‘ نے کئی دھاتوں اورکئی کیمیکل میں سے الیکٹریسٹی گزار کریہ ڈیوائس تیارکروائی ہے۔
یاد رکھیں :انسان کے اندر جب باطنی نگاہ کام کرنے لگتی ہے تو حواس کی رفتار عام رفتار سے سترہزار گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔ ہم نے اس ڈیوائس کانام (آلہ یکسوئی) رکھا ہے۔
طریقہ استعمال : سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد ہر طرف سے ذہن ہٹا کرہاتھ منہ دھوکر یا غسل کرکے آرام دہ نشست پربیٹھ جائیں ۔ آلہ یکسوئی پیشانی پر اس طرح باندھ لیں کہ پیشانی کے بیچ میں یعنی دونوں بھنوروں کے درمیان ہلکا سا دبائو پڑتا رہے۔ آنکھیں بند کرلیں اور بند آنکھوں سے پیشانی پرموجود آلہ یکسوئی کی طرف اپنی توجہ مبذول کریں۔یہ عمل رات کو اور صبح بیدار ہونے کے بعد روزانہ تیس منٹ تک دہرائیں۔
نوٹ: مراقبہ شروع کرنے سے پہلے دوروئی کے پھوئے لے کرپانی سے بھگولیں اور پانی نچوڑ کر بہت معمولی سا کالی مرچ کاپائوڈر ان پھوئوں میں لگالیں اوران کو دونوں کانوں میں رکھ لیں۔

آلہ یکسوئی کی قیمت بشمول ڈاک خرچہ اندرون ملک800/-روپے
منگوانے کا پتہ: دارالعمل چشتیہ 586 کامران بلاک ،علامہ اقبال ٹائون لاہور



مزید تفصیلات کے لئے 
Landline :  +92-42-35033371  Skype : darulamalchishtia
Cell : +92-322-4773786, +92-332-4487877
Mailing Address : P.O.Box 9119, Lahore PC-54570, Pakistan
Email: info@darulamal.org, darulamalchishtia@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں